بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ہیلتھ ورکر جاں بحق

 Lady Health Worker killed

Lady Health Worker killed

بنوں (جیوڈیسک) سوکڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انسداد پولیو ویکسی نیشن میں شامل لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کر دیا۔

بنوں کے علاقے سوکڑی میں انسداد پولیو مہم کے خاتمے کے بعد ایک لیڈی ہیلتھ ورکر گھر گھر جاکر بچوں کی ویکسی نیشن کا کام مکمل کررہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس نے مقتولہ کی لاش قریبی اسپتال منتقل کر دی جہاں خاتون کے لواحقین نے لاش وصول کر کے تدفین کردی۔ دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ بنوں کے تھانہ کینٹ میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا ہے۔