ورلڈ ٹی ٹوئنٹی؛ ہالینڈ نے انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دیدی

Holland

Holland

چٹاگانگ (جیوڈیسک) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں ہالینڈ نے انگلینڈ کو 45 رنز سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں کھیلے میچ میں ہالینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹسمین ویسلے باریسے نے 45 گیندوں میں 48 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ اسٹیفن مائیبرگ 39 رنز بنا کر دوسرے نامیاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل اسوارٹ 13، ٹوم کوپر 8 اور کپتان پیٹر بورن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹورٹ براڈ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جورڈن اور روی بوپارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔