سندھ اسمبلی ؛ کم عمری میں شادی پر اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کیخلاف قرارداد منظور

Sindh Assembly

Sindh Assembly

کراچی (جیوڈیسک ) سندھ اسمبلی نے کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر تحفظات کی قرارداد منظور کر لی۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا تو مسلم لیگ فنکشنل کی مہتاب اکبر راشدی نے زیادتی کیس میں ڈی این اے کی بطور شہادت اور کم عمری میں لڑکیوں کی شادی کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی جانے والی سفارشات پر تحفظات کے حوالے سے قرارداد پیش کی، قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے وفاق کے ان معاملات سے متعلق بیانات پر ارکان کو تحفظات ہیں جسے دور کیا جانا چاہیئے۔ ایوان نے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔