آج کے میچ میں جو ٹیم اسپنرز کو بہترکھیلے گی وہی کامیاب ہوگی، کپتان محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

میرپور (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج ہونے والے میچ میں جو بھی ٹیم اسپنرز کو بہتر کھیلے گی وہی کامیاب ہو گی۔

“مارو یا مرجاؤ” کی حیثیت رکھنے والے میچ سے ایک روز قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم زیادہ انحصار اپنے اسپنرز پر کرتی ہے اور قومی ٹیم کے پاس بھی دنیا کے بہترین اسپنرز موجود ہیں، دونوں ٹیموں کے لیے میچ میں اسپنرز بہت ہی اہم کردار ادا کریں گے اور جو ٹیم بھی اسپنرز کو بہتر کھیلے گی وہ ہی کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کل کے میچ میں کھلاڑیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ گراؤنڈ اور پچ کی صورتحال دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔