شان نے بطور ہدایتکار فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ کا میوزک مکمل کرلیا

Shan

Shan

لاہور (جیوڈیسک) اداکار شان نے بطورہدایتکار اپنی فلم ’’ارتھ ٹو‘‘ کا میوزک مکمل کرلیا جب کہ میوزک کی لانچنگ تقریب میں بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ بھی شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ ہماری فلم انڈسٹری اچھے سے اچھے معیار کی فلم بنا سکتی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے ہاں فلم میکرز کو فلم میکنگ کی جدید سہولتیں میسرہوں اور ہمارے تکنیک کار بھی جدید مشینری کوجانتے ہوں۔