ملک اور بیرون ملک سے 350سے زائد منہاجینز کی شرکت۔ عمر ریاض عباسی کو شاندار خدمات پر شیلڈ دی گئی۔
Posted on April 1, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
اسلام آباد ( عمر ریاض عباسی ) تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر حسن محی الدین القادی نے کہا ہے کہ آج کے لٹیرے حکمران ”یاجوج ماجوج ”ہیں جو غریب عوام کے حقوق کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادر ی قوم کے مسیحا بن چکے ہیں،قوم ڈاکٹر طاہرالقادری کی انقلاب کی کال کی منتظر ہے ،ڈاکٹر طاہرالقادری بہت جلد انقلاب کی کال دیں گے اور غریب عوام کامقدر بدل کے رکھ دیاجائے گا۔اسلام آباد میڈیاسیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز منہاجین فورم کے مرکزی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عوامی تحریک عمرریاض عباسی کو ٹی وی ٹاک شوز میں ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان کے غریب عوام کے موقف کی صحیح معنوںمیں ترجمانی کرنے اورعوامی تحریک کے مخالفین کے دانت کھٹے کرنے پر ڈاکٹرحسن محی الدین قادری نے خصوصی شیلڈ بھی دی۔ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ منہاجین قافلہ انقلاب کاہراول دستہ ہیں۔
منہاج یونیورسٹی سے فارغ ا لتحصیل طلبائ”منہاجینز” معاشرے میں اپنے اپنے شعبے میں بہترین نمونہ بن کر ثابت کر دیں کہ وہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے شاگردہیں ۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا ویثرن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ہمیں چاہئیے کہ شیخ الاسلام کے ویژن کو عام کرنے اور انقلابی پیغام کوہر فرد تک پہچانے کے لئے دن رات ایک کردیں ۔اس موقع پر صدر مرکزی منہاجینز فورم راناادریس،ناظم غلام مرتضی علوی ،عمرریاض عباسی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی صدر دارالاافتاء اورشیخ الحدیث علامہ محمدمعراج الاسلام کو ان کی خدمات پر زبردست خرا ج تحسین پیش کیا گیا اور منہاجین کی جانب سے تحفے تحائف اور عمرے کاٹکٹ بھی تحفے میں دیاگیا۔ آخر میں منہاجین فوم کے مختلف شعبوں کے عہدیداران کابھی چنائو کیاگیا۔جس کے مطابق عبدالستار منہاجین کو ناظم منہاج انٹرنیٹ بیورو۔عمرریاض عباسی کو صدر منہاجین میڈیافورم ، ساجدمحموکو سینئر نائب صدر فیڈرل منہاجین فورم ،حفیظ کیانی کو نائب صدر فیڈرل منہاجین فورم،اور دیگر کو مختلف ذمہ داریاںسونپی گئیں اور ڈاکٹر حسن محی الدین نے منہاجینز کومصطفوی انقلاب کے لئے تیاریاںتیزکرنے کی خصوصی ہدایات دیں۔اس موقع پر علامہ محمدحسین آزاد،ناصر محمود صدیقی،جوادحامد،غلام ربانی تیمور،حافظ محمداقبال اعظم،علامہ مدثر اعوان،سرورصدیق،شوکت اعوان،عباس نقشبندی کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے 350سے زائد منہاجینز نے شرکت کی۔