لندن میں موٹرسائیکل سوار شخص کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی

 Shot

Shot

لندن (جیوڈیسک) لندن میں موٹر سائیکل سواروں کے ہاتھوں لوگوں کوٹارگٹ کرنے کا سلسلہ مسلسل بڑھ رہاہے۔ ازلنگٹن میں موپیڈ moped سوار نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کر دیا ہے۔

ازلنگٹن کی ایسیکس روڈ Essex فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ڈرائی کلینر کی دکان کے سامنے ہوئی اس فائرنگ سے زخمی شخص کی عمر تیس برس ہے اور اسے ایسٹ لندن کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ میں ملوث ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی پستول برآمد کی گئی ہے۔چند ہی روز پہلے لندن میں فائرنگ اور پوش علاقے میں اسی انداز سے ڈکیتی بھی کی جاچکی ہے۔