لاہور (جیوڈیسک) بھارتی گلوکار ہنس راج ہنس نے کہا ہے کہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم موسیقی کے بادشاہ تھے۔ اس لیے میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ استاد نصرت فتح علی مرحوم کے فیصل آباد میں واقع گھر کومیوزیم کا درجہ دیں۔
اس میوزیم میں استاد نصرت فتح علی خاں کی تصاویر، ساز، ملبوسات، کتب سمیت استعمال میں آنیوالی دیگراشیا رکھی جائیں۔ ان خیالات کااظہار ہنس راج ہنس نے واہگہ بارڈرکے راستے بھارت روانگی سے قبل ید گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ استاد نصرت فتح علی خاں مرحوم سے مجھے بہت عقت تھی۔ ان کا فن اوران کی شخصیت اس قابل ہے کہ ان کے نام سے ایک میوزیم بنایاجائے۔
میرے نزدیک تویہ ان کو سب سے بہترین ٹریبیوٹ ہے۔ اس کے لیے حکومت پاکستان ان کے فیصل آباد میں واقع گھر کو میوزیم میں تبدیل کرے۔ اس میوزیم میں استاد نصرت فتح علی خاں کی تصویریں، ساز، ملبوسات، میوزک البمز، فلمیں، انٹرویوز اور اسی طرح کی دیگراشیا کو اکھٹا کر کے رکھا جائے۔ وہ بہت بڑے فنکا رتھے جنھوں نے اپنے فن کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔