امریکا پاکستان میں سفارت خانے کیلئے4لاکھ ڈالر کا اونٹ کا مجسمہ خریدے گا

camel

camel

کراچی (جیوڈیسک) محمد رفیق مانگٹ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اپنے سفارت خانے کے لئے چار لاکھ ڈالر کا اونٹ کا ایک مجسمہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا”ڈیلی کالر “buzzfeed ، کے مطابق محکمہ خارجہ کے معاہدہ کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں تعمیر کیے جانے والے نئی امریکی سفارت خانے کے لئے اونٹ کے ایک مجسمے (مورتی) کو خریدنے کے لئے ٹیکس دہندگان کے فنڈز سے چار لاکھ ڈالر کے اخراجات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

معروف امریکی آرٹسٹ جان بالڈیساری کا تخلیق کردہ حقیقی اونٹ کی جسامت کا یہ مجسمہ فائبر گلاس سے تیار کیا گیا۔ اخبار کے مطابق اونٹ کے استعارے کا ماخذ الہامی کتابوں سے لیا گیا جس میں” اونٹ کا سوئی کی نوک سے گزرنے “کے اس استعارے کا مفہوم یوں بیان کیا گیا کہ امیر شخص کیلئے جنت میں داخلہ مشکل ہے۔

حکام نے چار صفحات میں اس Camel Contemplating Needle, نامی اونٹ کے مجسمہ کے خریدنے کی ا سی مذہبی تصور کے ”واحد %