ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ فلم ’کوئلانچل‘کاپہلا ٹریلر جاری

Koyelaanchal

Koyelaanchal

ممبئی (جیوڈیسک) ایکشن سے بھرپور بالی ووڈ کی ایکشن فلم’ کوئلانچل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے۔ بالی ووڈ ڈائرکٹر آشو تریکھا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پھیلے ہوئے کوئلہ مافیا کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کے اداکاروں میں بالی ووڈ کے انا سنیل شیٹھی، ونود کھنہ، ویپینو اور دیپ راج رانا سمیت دیگر شامل ہیں۔ششی کانت سنہا کی پروڈکشن میں بننے والی یہ ایکشن سے بھرپور فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنا دی جائیگی۔