موسمیاتی تبدیلیوں سے بھوک، بیماری اور جنگوں کا خطرہ

Pollution

Pollution

یوکوہاما (جیوڈیسک) جاپان آب و ہوا میں تبدیلی کے عالمی پینل انٹرگورنمینٹل پینل فور کلائمٹ چینج یا آئی پی سی سی نے اپنی پانچویں تجزیاتی رپورٹ کا دوسرا حصہ والیوم جاری کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زمین پر انسانی سرگرمیوں سے مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ یہ اثرات قدرتی ماحول اور خود انسانوں پر مرتب ہورہے ہیں۔ اس کے علاوہ اب سمندروں پر بھی ان کے منفی اثرات دیکھ یجاسکتے ہیں۔

مستقل برف میں رہنے والے علاقوں پرما فروسٹ سکڑ رہے ہیں، برف گرنے، بارشوں، گلیشیئر میں کمی اور سمندروں کے علاوہ زمین کھسکھنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ موسم کی وجہ سے لوگ ایک جگہ سیدوسری جگہ جارہے ہیں۔

خوراک پیدا کرنے والے ممالک میں موسمیاتی شدت سے خوراک کی سپلائی مثلا گندم اور مکئی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔ حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے انسانی صحت پر کم ہی سہی لیکن اہم اثرات نوٹ کئے گئے ہیں مثلا گرمی کی شدت سے پیدا ہونے والے اثرات وغیرہ۔