روس کا یوکرین کی سرحد سے فوجیں واپس بلانے کا آغاز

Army

Army

ماسکو (جیوڈیسک) روس نے یوکرین کی سرحد سے اپنی فوج کو واپس بلانا شروع کردیا ہے۔فوج واپس بلانے کا فیصلہ پیرس میں امریکا اور روس کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد کیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے سرحدی علاقے سے سیکڑوں کی تعداد میں روسی فوجی ٹرکوں پر سوار ہو کر واپس جا رہے تھے۔

جرمن چانسلر انجیلا مارکل کے ترجمان نے کہا ہے کہ روسی صدر وی لاد میر پیوٹن نے جرمن چانسلر کو فون کرکے فیصلے کے بارے میں آگاہ کیا۔ امریکا نے کہا ہے کہ اگر روس نے اپنی فوج ہٹانا شروع کردی ہے تو یہ خوش آئند اقدام ہے۔