بالی ووڈ کے ستاروں کی چمک بھارتی انتخابات میں بھی

Bollywood, Ators

Bollywood, Ators

ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی عام انتخابات میں سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ بولی ووڈ کے کئی ستارے بھی حصہ لے رہے ہیں،جن کی وجہ سے یہ انتخابات پہلے سے بڑھ کر رنگین ہو گئے ہیں۔فتح تو جانے ان کے نصیب میں ہے یا نہیں، لیکن ہیما مالنی بی جے پی کے ٹکٹ پر متھرا سے لوک سبھا کا انتخاب لڑیں گی، میرٹھ سے کانگریس کے ٹکٹ پر امیدوار ہیں فلمسٹار نغمہ جنھیں لوگ کہہ رہے ہیں۔

راج ببر اس مرتبہ غازی آباد سے الیکشن لڑیں گے، انھوں نے سیاست کو اپنی زندگی میں اس طرح شامل کیا ہے کہ اب تک چار مرتبہ انتخابات جیت چکے ہیں۔ گورداس پور سے الیکشن لڑنے والے ونود کھنہ نے دل میں بسا رکھا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی کوالیکشن میں ایسے ایسے لوگ بھی حصہ لے رہے ہیں جو پہلے کہتے تھے کہ مون مون سین ترینامل کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گی اور تاش کے تیسرے بادشاہ کو تو ہم بھول ہی گئے۔

شترو کو بی جے پی کا ٹکٹ ملا ہے پٹنہ صاحب سے، پریش راول بھی بی جے پی کے ٹکٹ پر پارلیمنٹ جانا چاہتے ہیں، بھلا پوچھیے تو کیوں؟ راکھی ساونت کو بی جے پی نے بنگال سے لڑانا چاہا مگر وہ ممبئی سے الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔ تاہم یہ سچ ہے کہ وہ بھی بی جے پی کو دل دے رکھا ہے۔