لینڈ سلائیڈنگ ، شاہرہ قراقرم 24 گھنٹے سے بند ، مسافر پھنس کر رہ گئے

Landslides

Landslides

گلگت (جیوڈیسک) گلگت میں شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بلاک ہو گئی ، شاہراہ قراقرم بند ہونے سے دونوں اطراف میں 24 گھنٹے سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔

انتظامیہ کی جانب سے شاہراہ قراقرم کو کھولنے کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث سینکڑوں مسافر پریشان ہیں۔

مسافروں میں خواتین ، بچے اور متعدد بیمار افراد بھی شامل ہیں ۔ مسافر 24 گھنٹے سے بغیر کچھ کھائے شاہراہ کھلنے کے انتظار کر رہے ہیں۔

انتظامیہ نے شاہراہ کو کھولنے کے لئے مزید 24 گھنٹے مانگ لیے جس پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے۔