فرانسیسی صدر نے وزیر داخلہ کو وزیراعظم مقرر کردیا

Manuil Wallis

Manuil Wallis

پیرس…فرانسیسی صدر نے اپنے وزیر داخلہ کوملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔ فرانسوا اولانڈ نے گزشتہ اتوار ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں سوشلسٹ پارٹی کی ناقص کارکردگی کے بعد ملکی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے وزیر داخلہ مانوئل والَس کو وزیر اعظم مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدر اولانڈ نے اپنے خطاب میں جینمارک ایرولٹ Ayrault Marc Jean کے متبادل کے طور پر اکاون سالہ وزیر داخلہ مانوئل والَس کی بطور نئے وزیر اعظم تقرری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ والس ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے سے متعلق پالیسیوں کے ایک پیکچ کی سربراہی اور اس پر عمل در آمد کریں گے۔

صدر اولانڈ کے بقول ایک ایسا پیکج بھی متعارف کرایا جائے گا، جس کی مدد سے صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اخراجات میں اضافہ اور ٹیکسوں کی شرح میں کمی ممکن ہو سکے گی۔