سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز صبح 8 بجے کھل جائیں گے

CNG

CNG

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کی بندش کے بعد آج صبح 8 بجے سے کھل جائیں گے۔ ترجمان سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس مینجمنٹ شیڈول کے تحت صوبے بھر میں سی این جی کی فراہمی پیر کی صبح 8 بجے بند کر دی گئی تھی۔

آج صبح سے تمام سی این جی پمپز پر سی این جی دستیاب ہو گی۔