اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہ نماوں کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے یا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج دوپہر وزیراعظم ہاوس میں منعقد ہو گا جس میں سابق صدر پرویز مشرف پر فرد جرم عائد ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی جائے گی اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ کیا پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے یا نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طالبان سے مذاکراتی عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔