پشاور (جیوڈیسک) عدالت نے قومی وطن پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بخت بیدار کی جانب سے عمران خان کے خلاف ہرجانے کی درخواست کو قابل سماعت قرار دے دیا۔ پشاور کی سیشن عدالت نے گزشتہ سماعت میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ہتک عزت کی درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، جسے آج جاری کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، درخواست پر آئندہ سماعت 24 فروری کو ہو گی۔