ملتان میں 18 سالہ لڑکی کی خودکشی، بھائی گرفتار

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں 18 سالہ لڑکی نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔

ملتان کے علاقے مومن آباد میں 18 سالہ سونیا کی اپنی والدہ اور بھائی سے معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس سے دلبرداشتہ ہو کر سونیا نے گلے میں پھندہ ڈال کر خود کشی کر لی۔ 18 سالہ سونیا کی خود کشی کی اطلاع تھانہ شاہ رکن عالم کی پولیس کو دی گئی جس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے بھائی عبدالغفار کو حراست میں لے لیا اور 18 سالہ سونیا کی لاش پوسٹمارٹم کے لئے نشتر ہسپتال کے سرد خانے منتقل کر دی۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہو گا کہ یہ خود کشی ہے یا سونیا کا قتل کیا گیا ہے۔