روس میں برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا

Russia, Snow Storm

Russia, Snow Storm

ماسکو (جیوڈیسک) کے شہریوں کی آج صبح کا آغاز برفباری سے ہوا۔ مختلف علاقوں میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری تک گر گیا۔ برفباری کی دس سینٹی میٹر تہہ نے سڑکوں کو ڈھک دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام متاثر ہوا۔

انتظامیہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں مصروف ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ کل صبح تک جاری رہے گا۔