فیصل آباد (جیوڈیسک) گندم کے کاشتکاروں کو بھریاں باندھنے کیلئے پرالی یااسی قسم کی گندم کی ناڑ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ گندم پکنے کے بعد اس کی کٹائی کی صورت میں بھریاں باندھنے میں کسی غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور بھریاں رسی سے باندھنے سے بھی گریز کیا جائے۔
ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گندم کی کٹائی سے قبل غیر اقسام کے پودے کھیت سے نکال دینے چاہئیں۔ جن کھیتوں سے گندم کا آئندہ فصل کیلئے بیج حاصل کرنا مقصود ہو تو وہاں ماہرین زراعت کی سفارش کے مطابق کھاد اور پانی کی کمی نہ آنے دی جائے۔