ہاررفلم”دی کوائٹ وَنز”کا نیا کلپ جاری کر دیا گیا

The Quiet Ones

The Quiet Ones

نیویارک (جیوڈیسک) خوف اور دہشت سے بھر پور نئی برٹش ہارر فلم “دی کوائٹ وَنز”کا نیا کلپ منظرِ عام پر آگیا ہے۔ حقیقی کہانیو ں اور سچے واقعات پر مبنی یہ فلم ایک ایسے کرشماتی پروفیسر کے گِر د گھومتی ہے جو پیرا نارمل ایکٹیویٹی اور منفی طاقتوں سے نمٹنے کا ماہر ہونے کیساتھ ساتھ یہی سبق اپنے طالبِ علموں کو بھی دیتا نظر آتا ہے۔

ڈائریکٹر ورائٹرجان پوگوئے کی اس ہارر فلم میں جیرڈ ہیرس ، سیم کلیفِن،اولیویا کوکی ،ایرِن رچرڈ اور دیگر اداکار اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ بین ہولڈن اور جیمز گیریڈ کی پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر پر مبنی یہ فلم 25 اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔