پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط بھی ادا کر دی

IMF

IMF

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان نے آئی ایم ایف کو قرض کی 30 ویں قسط ادا کر دی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ فسیلیٹی کے قرضے کے مزید 10 کروڑ 90 لاکھ ڈالرادا کرنے کے بعد اب 958 ایس ڈی آر کی ادائیگیاں باقی ہیں جو ستمبر 2015 تک کی جائیں گی۔

آئی ایم ایف کوجولائی 2011 سے اب تک 7.01 ارب ڈالر ادا کیے گئے جن میں سے 6.066 ارب ڈالر اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ قرضوں کی مد میں دیے گئے۔