مشرف کو 5 روز کیلئے دبئی جانے کی اجازت دینے پرغور شروع

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) وفاق نے سابق صدر پرویز مشرف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر 3 سے 5 روز کیلیے والدہ سے ملنے دبئی جانے کی اجازت دینے پر غوراور مشاورت شروع کردی۔

تاہم ان کی روانگی کی اجازت دینے کے تمام قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے اورحکومتی قانونی ٹیم اس حوالے سے باریک بینی سے قانونی جائزہ لے رہی ہے، وزیراعظم نوازشریف نے پرویز مشرف کے معاملے پر منگل کو طویل مشاورت کی اور حکومتی قانونی ٹیم کو ٹاسک دیا ہے۔

کہ 24 گھنٹے میں قانونی جائزے پر مبنی مفصل رپورٹ پیش کی جائے،اس رپورٹ کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔