شام میں 3 سالہ خانہ جنگی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہلاکتیں

Syria

Syria

دمشق (جیوڈیسک) سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام کی 3 سالہ خانہ جنگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ لندن میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نصف سے زائد عام شہری ہیں ، جبکہ عسکریت پسندوں کی تعداد تقریباً 35 ہزار ہے۔

تنظیم کے اعداد و شمار کو نسبتاً قابل اعتبار سمجھا جاتا ہے لیکن اقوام متحدہ کے مطابق ہلاکتوں کے صحیح اعداد و شمار جمع کرنا ناممکن ہے۔ طبی اور سیکورٹی ذرائع یہ تعداد 2 لاکھ 20 ہزار بتاتے ہیں۔ اقوا م متحدہ کی جولائی 2013 کی رپور ٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ تھی۔