پشاور (جیوڈیسک) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لئے حکومتی کمیٹی کے رابطے کے منتظر ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما اور طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات آگے بڑھانے کے لئے ابھی تک ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہو چکی ہے۔اس لئے مزید سیز فائر کے لیے طالبان سے ملاقات انتہائی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت ضائع کئے بغیر ہم سے رابطہ کرے تاکہ طالبان سے ملاقات کی جا سکے۔