افغان صوبے سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد قتل

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے سرائے پل میں انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ صوبائی گورنر عبدالجبار کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدوار حسین نزاری سمیت 9 افراد کو طالبان نے تین دن پہلے اغوا کیا تھا۔

حکام کو اطلاعات ملیں کہ ان افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔ 4 افراد کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ حسین نزاری سمیت 5 لاشیں دور افتادہ علاقے میں ہیں۔ کسی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔