اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اس معاملے پر ابھی مشاورت جا ری ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے سیاست میں آنے کا فیصلہ خود کیا تھا اب وہ صورت حال کو بر داشت کریں۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر ان کو ملک سے جانے کی اجازت دی گئی تو سندھیوں اور بلوچوں کو کیا جواب دیں گے۔ پرویز مشرف نے آئین کو بار بار توڑا اور ام الجرائم کیا ہے، مشرف کیخلاف کارروائی حکومت کی منشا پرنہیں بلکہ عدالت کے حکم پرہو رہی ہے تاہم پر ویز مشرف کانام ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست موصول ہوئی جس پر مشاورت ابھی جا ری ہے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
انہوں نے پر ویز مشرف پر تنز کرتے ہو ئے کہا کہ پر ویز مشرف کبھی دل پرہاتھ رکھتے ہیں،کبھی بیڈاورکبھی آئی سی یو میں ہوتے ہیں ، وہ انوکھے مریض ہیں جوآئی سی یو میں بھی اور عدالت بھی چلے جاتے ہیں، مرد کے بچے بنیں، ڈرامے بازی چھوڑ دیں۔