اسلام آباد کے مرکز ایف ٹین کے پلاٹ نمبر 6 کے بلڈنگ پیرا میٹر کو چیلنج کرنے کے لئے ایک کیس دائر ہوا
Posted on April 2, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, سٹی نیوز
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ میں منگل کے روز اسلام آباد کے مرکز ایف ٹین کے پلاٹ نمبر 6 کے بلڈنگ پیرا میٹر کو چیلنج کرنے کے لئے ایک کیس دائر ہوا۔
یہ پلاٹ سی ڈی اے کی حالیہ نیلامی میں بھی نیلام کیا جا رہا ہے او ر پٹیشنر نے اس پلاٹ کے پیرا میٹرز کے خلاف دعوی دائر کیا تاہم سی ڈی اے حکام نے عدالت کو یقین دلایا کہ پلاننگ پیرا میٹرز اور علاقے کے جمالیاتی تحفظ کے پیش نظر پلاٹ نمبر 6 رہائشی اپارٹمنٹ کے لئے ہی نیلام کیا جائے گا اور یہ پلاٹ سی ڈی اے کی 2اور 3اپریل کو ہونے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا جس میں ایف اے آر(FAR) 1:4جبکہ گرئونڈ کوریج 40فیصد اور اس کی زیادہ سے زیادہ اونچائی 120 فٹ ہو گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com