قومی سائیکلنگ؛ واپڈا نے فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کرلی

Cycling Race

Cycling Race

لاہور (جیوڈیسک) واپڈا نے قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ میں مسلسل فتوحات کی ڈبل ہیٹ ٹرک مکمل کر لی، افغانستان نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد صابر 6 طلائی تمغوں کے ساتھ بہترین اور تیز ترین سائیکلسٹ قرارپائے۔ تفصیلات کے مطابق قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ واپڈا کی فتح کے ساتھ اختتام کو پہنچی، 28 مارچ سے لاہور اور قصور میں ہونے والے ایونٹ میں واپڈا، افغانستان، پنجاب، بلوچستان، سندھ، پولیس، ریلویز، خیبر پختونخوا، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیموں نے شرکت کی۔

واپڈا نے سب سے زیادہ 241 پوائنٹس حاصل کر کے مسلسل چھٹی بار ٹائٹل اپنے نام کیا،افغانستان نے 120 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور پنجاب 83 پوائنٹس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بلوچستان چوتھے، سندھ پانچویں ، پولیس چھٹے، ریلویز ساتویں، کے پی کے آٹھویں، فاٹا نویں اور اسلام آباد دسویں نمبر پر رہا، واپڈاکے محمد صابر 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ نہ صرف چیمپئن شپ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے بلکہ تیز ترین سائیکلسٹ کا اعزاز بھی لے اڑے۔