مظفرگڑھ طالبہ خود سوزی کیس کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

 Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) مظفرگڑھ طالبہ خود سوزی کیس کی عبوری رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی گئی ہے ، ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اے آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے ، لڑکی کی والدہ نے کہا کہ ملزم دندناتے پھر رہے ہیں، انصاف کہیں نظرنہیں آ رہا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مظفرگڑھ طالبہ خود سوزی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مصطفیٰ رمدے نے کیس کی عبوری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، ڈی پی او مظفر گڑھ نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق اے آئی جی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے تفتیش شروع کر دی ہے، فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ آنے پر تفتیش مکمل ہو گی ، اس لیے دو ہفتے کی مہلت دی جائے۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرنا چاہی تو لڑکی کی والدہ روسٹرم پر آ گئی اور کہا کہ کوئی نامزد ملزم گرفتار نہیں کیا گیا، ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں۔