53 کروڑ روپے نادہندگی، ایف بی آر نے پیپکو کے اکاوٴنٹس منجمد کردیے

Pepco

Pepco

اسلام آباد (جیوڈیسک) 53 کروڑ روپے کی نادہندگی پرایف بی آرحکام نے پیپکو کے اکاوٴنٹس منجمد کر دیئے۔ ایف بی آرحکام کے مطابق سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی مد میں پیپکو سے 53 کروڑ روپے وصول کرنا تھے، کئی بار نوٹس دیئے گئے مگر ادائیگی نہ ہوئی ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے آج پیپکو کے اکاوٴنٹس منجمد کر دیئے گئے۔

حکا م کا کہنا ہے کہ پیپکوکا رویہ انتہائی غلط تھا،نوٹسز پرکسی نے رابطہ کیا اور نہ ہی جواب دیا۔ ضرورت پڑنے پر پیپکو کے متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جائے گی۔