کریبئن پریمئر لیگ ، قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کی بولی کل ہو گی

Caribbean Premier League

Caribbean Premier League

بارباڈوس (جیوڈیسک) کریبئن پریمئر لیگ کے لیے قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کی بولی کل لگے گی۔

کریبئن پریمئر لیگ کے دوسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کل ہو گی۔ ٹی 20 فارمیٹ کے ایونٹ میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں شاید آفریدی ، شعیب ملک اور سعید اجمل کی بولی بھی لگائی جائے گی۔ کریبئن پریمئر لیگ رواں سال جولائی میں شیڈول ہے۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔