قاہرہ (جیوڈیسک ) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں مصری پولیس کے بریگیڈیئر جنرل سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سینئر پولیس آفیشل کے مطابق دھماکا قاہرہ یونیورسٹی کے باہر ہوا جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
سرکاری ٹی وی کے نامہ نگار کے مطابق کم از کم چار پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جہاں سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا پولیس کی گاڑی کے نزدیک ہوا۔ زخمی ہونے والوں میں گزہ پولیس کے ڈپٹی چیف میجر جنرل عبدالرؤف بھی شامل ہیں۔
مصری خبر رساں اداروں کے مطابق دھماکے میں استعمال کیا جانے والا بم دیسی ساختہ تھا۔ فوج کی جانب سے صدر محمد مرسی کو عہدے سے ہٹائے جانے اور اس سلسلے میں کیے گئے مظاہروں کے بعد مصر میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ اور بم دھماکوں سے نشانہ بنانے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔