نیٹو ممالک کا روس سے تعاون ختم ، امریکی ایوان میں روس پر پابندیوں کا بل منظور

America

America

واشنگٹن (جیوڈیسک) نیٹو ممالک کے وزراء خارجہ نے روس کے ساتھ تمام سول اور عسکری تعاون معطل کر دیا ، ادھر امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرائن کے لیے امداد کا بل بھی پاس کر لیا ہے۔ نیٹو ممالک کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس کے پہلے دن نیٹو چیف فوگ راسموسن کا کہنا تھا اتحادی ممالک نے کرائمیا کے روس سے الحاق پر بطور احتجاج ماسکو کے ساتھ ہر قسم کا تعاون معطل کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا روس کے یوکرائن کی سرحد سے فوجیں واپس بلانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔دوسری طرف امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرائن کی امداد کا بل پاس کر لیا ہے۔بل میں روس پر پابندیاں لگانے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔بل کی حمایت میں 378 ووٹ اور مخالفت میں34 ووٹ ڈالے گئے۔

ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل صدر اوباما کے دستخط کیلئے وائٹ ہاؤس بھجوا دیا گیا ہے جہاں امریکی صدر کے دستخط کے بعد بل قانون کی حیثیت اختیار کر لے گا۔