مشرف آئی سی یو میں ہوتے ہیں، پھر عدالت پہنچ جاتے ہیں، سعد رفیق

Saad Rafiq

Saad Rafiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشرف کبھی آئی سی یو میں ہوتے ہیں، پھر عدالت پہنچ جاتے ہیں، یہ ڈرامے بازی چھوڑ دیں ، پرویز مشرف کی قسمت کا فیصلہ آج نہیں تو کل ہوگا، اب وقت دور نہیں رہا ،مشرف کے باہر جانے کا راستہ عدالت سے ہوکر گزرتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کاکہنا تھاکہ اگر پرویز مشرف باہر نکل گئے پھر حکومت قوم کو کیا منہ دکھائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ملک ، جمہوریت اور آئین کو بچانے اور چلانے کا واحد راستہ پرویز مشرف کااحتساب ہے۔