اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر مشرف اے ایف آئی سی سے چک شہزاد فارم ہاوٴس منتقل ہوگئے ہیں۔ پرویز مشرف کا قافلہ گزرنے کے کچھ دیر بعد فیض آباد پل کے قریب دھماکا ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف ممکنہ طور پر پرویز مشرف کا قافلہ تھا۔
سابق صدر مشرف اے ایف آئی سی سے چک شہزاد فارم ہاوٴس منتقل ہوگئے۔ قافلہ گزرنے کے کچھ دیر بعد فیض آباد پل کے قریب دھماکا ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کی جگہ ایک فٹ گہرا گڑھا پڑگیا ہے۔ آدھا کلو دھماکا خیز مواد فٹ پاتھ کے برساتی پائپ میں نصب کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کا ہدف ممکنہ طور پر پرویز مشرف کا قافلہ تھا۔ پرویز مشرف کو 3 ماہ بعد اے ایف آئی سی فارم ہاوٴس منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا خیز مواد فیض آبادپل سے 300 میٹر دور نصب کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ پرویز مشر ف کو 3 ماہ بعداے ایف آئی سی اسپتال سے چک شہزاد منتقل کیا گیا ہے۔
انہیں 2 جنوری کو اے ایف آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس طرح سابق صدر 3 ماہ بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔