ٹیکسا س: فورٹ ہڈ فوجی اڈے میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک ، 14 زخمی

Military Base

Military Base

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی شہر ٹیکساس میں فورٹ ہڈ کے فوجی اڈے پر فائرنگ، حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 14 افراد زخمی ہوگئے۔ قانون فافذ کرنے والے ادارے کے ایک اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوجی اڈے پر پہلے فائرنگ اور پھر ایک زور دار دھماکا سنا گیا۔ سفید فارم حملہ آور ایک سفید گاڑی میں سوار تھا۔ جس نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ واقعے کے بعد فوجی اڈے کے ملازمین کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی اور اڈے پر آنے والے راستے بند کردیے گئے۔ٹیکساس میں واقعہ دنیا کے سب سے بڑے فوجی اڈے پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

2009ء میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے ملزم میجر ندال حسن کو گزشتہ سال سزائے موت سنائی گئی تھی۔ اس اڈے پر تقریباً 41 ہزار فوجی موجود ہیں جبکہ فوجیوں کے رشتے داروں اور سویلین ملازمین سمیت بیس کی مجموعی آبادی 70 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔