نئی دہلی (جیوڈیسک) کانگریس کی صدر سونیا گاندھی 9.28 کروڑ کے اثاثوں کی مالک نکلیں۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق سونیا گاندھی کے رائے بریلی سے لوک سبھا کیلئے کاغذات نامزدگی کیساتھ جمع کرائے گئے۔
بیان حلفی سے انکشاف ہوا ہے کہ سونیا گاندھی 9.28 کروڑ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ ان کے پاس ذاتی گاڑی نہیں ہے۔ ان کے منقولہ اثاثوں کی مالیت 2.81 کروڑ جبکہ غیر منقولہ اثاثوں کی مالیت 6.47 کروڑ ہے۔