بھارتی پارلیمنٹ مجرموں کی آماجگاہ بن گئی ہے: عامر خان

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کے منتخب ادارے ہوں یا بھارتی پارلیمنٹ تمام جگہوں پر جرائم پیشہ افراد بیٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں تیس فیصد سے زائد ارکان جرائم پیشہ ہیں جن پر اقدام قتل، زیادتی، اغواء برائے تاوان اور انسانی سمگلنگ سمیت مختلف سنگین جرائم کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔