ملتان میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوٹلہ تولے خان میں دو افراد مسجد کے احاطے میں جھنڈا لگارہے تھے۔

اس دوران توازن خراب ہونے پر جھنڈے کا لوہے کا ڈنڈا ہائی ٹینشن وائر سے ٹکرا گیا۔ جس سے 20 سالہ عارف اور 22 سالہ شان کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔