پرویزمشرف کی بیرون ملک جانے کی درخواست کا مسترد کیا جانا افسوسناک ہے، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سابق صدرمملکت جنرل پرویزمشرف کی اپنی والدہ کی عیادت اور تیمارداری کیلئے ملک سے باہر جانے کی درخواست مسترد کئے جانے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے وکلاء حضرات نے ان کی جانب سے وزارت داخلہ کو جودرخواست جمع کرائی تھی اس میں یہی اپیل کی گئی تھی پرویز مشرف کوملک سے باہر جانے کی اجازت دیدی جائے تاکہ وہ اپنی والدہ کی عیادت اور تیمارداری کرسکیں۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرویز مشرف کی درخواست کو مسترد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے خارج کردے۔