قیدیوں کی رہائی پر غور کر رہے ہیں لیکن امن زون کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا، عرفان صدیقی

Irfan Siddiqui

Irfan Siddiqui

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ حکومت قیدیوں کی رہائی پر غور کررہی ہے لیکن امن زون کے لئے طالبان کا مطالبہ نہیں مانا جا سکتا۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں کتب میلے میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر خصوصی کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومتی کمیٹیاں مکمل طور پر فعال ہیں، حکومت کی طرف سےامن کی خواہش کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، مذاکرات کی گاڑی آگے بڑھ رہی ہے تاہم کچھ لوگوں کو محسوس نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی فریق نے جنگ بندی کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ جنگ بندی ابھی بھی قائم ہے۔