پی اے ایف رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Passing-Out Parade

Passing-Out Parade

رسالپور (جیوڈیسک) پی اے ایف رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، مہمان خصوصی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے سلامی لی اور گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں فضائیہ کے زیر تربیت کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔دلوں کو گرما دینے والی دھن پر کیڈٹس نے مارچ پاسٹ کیا۔

پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔اس موقع پر ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ بھی موجود تھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے اپنے خطاب میں کہا خطے میں بہت سے سیکورٹی چینلجز ہیں ، پاک فضائیہ کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔113 کیڈٹس نے پاک فضایہ میں کمیشن حاصل کیا۔

تقریب کے اختتام پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور فضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیر دیئے۔