اسلام آباد (جیوڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باوئو فورم اجلاس میں ایشیا کا نیا مستقبل اور اس میں ترقی کے نئے طریقوں کی نشاندہی جیسے اہم موضوعات پر بحث و مباحثہ کیا جائے گا، چین کے صوبہ ہینان کے شہر باوئو میں شروع ہونے والی سالانہ ایشیائی کانفرنس کے خصوصی فورم میں توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔دریں اثناء ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ ایشیائی باوئو فورم میں وزیر اعظم نواز شریف کی شرکت کے قوی امکانات ہیں اور اس سلسلے میں امور طے کیے جا رہے ہیں۔