کنگ خان کے کیا کہنے؛ ان کی نئی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی 200 کروڑ سے زائد کما لئے

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں کنگ خان کے نام سے جانے والے شاہ رخ خان کو فلم کی کامیابی کی ضمانت کہا جائے تو بیجا نہ ہو گا اور اس کی بہترین مثال ان کی نئی آنے والی فلم ‘ہیپی نیو ایئر’ کا ریلیز سے پہلے ہی 200 کروڑ سے زائد کا کنگ خان کے کیا کہنے؛ ان کی نئی فلم نے ریلیز سے پہلے ہی 200 کروڑ سے زائد کما لئے کرنا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز نے 125 کروڑ روپے میں شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ‘ہیپی نیو ایئر’ کے سینما رائٹس حاصل کر لئے ہیں جب کہ زی نیٹ ورک نے 65 کروڑ میں فلم کے سیٹلائٹ حقوق حاصل کئے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی سیریز نے بھی 12 کروڑ روپے میں کنگ خان کی فلم کے گانوں کے رائٹس حاصل کر لئے ہیں تاہم فلم میکرز کی جانب سے اس قسم کی خبروں کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

ہدایت کارہ فرح خان کی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، بومن ایرانی، سونوصود اور وون شاہ شامل ہیں ، فلم اس سال ہندؤوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا شاہ رخ خان کی نئی فلم عامر خان کی ‘دھوم تھری’ کا ریکارڈ توڑ پائے گی یا نہیں۔