بالی ووڈ فلم The Xpose کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

The Xpose

The Xpose

ممبئی (جیوڈیسک) ایکشن، ڈرامہ، رومانس اور تھرل سے بھرپور بالی ووڈ فلم The Xpose کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

فلم کی کہانی دو مختلف ماڈلز کے گرد گھومتی ہے ، سکرین پر کامیاب نظر آنے کی کوشش میں دونوں ہی رقابت کی آگ میں جلنے لگتی ہیں۔

فلم کے نمایاں اداکاروں میں مشہور گلوکار ، اداکار ہمیش ریشمیا ، یو یو ہنی سنگھ اور عرفان خان شامل ہیں۔ فلم تئیس مئی کو سینما سکرین کی زینت بنے گی۔