فٹبال ورلڈ کپ؛ ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ ختم

Football World Cup

Football World Cup

زیورخ (جیوڈیسک) 2014 فٹبال ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت کا دوسرا مرحلہ گذشتہ روز ختم ہو گیا۔ تقریباً 3 لاکھ 45 ہزار میں سے 3 لاکھ 1 ہزار 929 ٹکٹس برازیل، امریکا ، کولمبیا، آسٹریلیا، ارجنٹائن اور انگلینڈ کے رہائشیوں کو دیے گئے، اب تک 25 لاکھ 77 ہزار 662 ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، دوسرے مرحلے میں تمام جنرل پبلک سیلز مراحل میں 15 لاکھ 91 ہزار 435 ٹکٹس ٹیموں کے سپورٹرز کو بیچے گئے، جن میں 65 فیصد برازیلینز اور 35 فیصد انٹرنیشنل شائقین شامل ہیں۔

سب سے زیادہ 10 لاکھ 41 ہزار 418 ٹکٹس برازیل، 1 لاکھ 54 ہزار 412 امریکا، 40 ہزار 681 آسٹریلیا، 38 ہزار 43 انگلینڈ اور 33 ہزار 126 کولمبیا میں خریدے گئے۔ تمام کیٹیگریز میں 2 لاکھ 61 ہزار 988 ٹکٹس رعایتی نرخوں پربرازیلین حکومت کے سوشل ویلفیئر پروگرام بولسا فیمیلیا، عمر رسیدہ افراد اور طلبا کو فروخت کیے گئے۔