چین میں جمہوریت کام نہیں کر سکتی، چینی صدر

Chinese President

Chinese President

بیجنگ (جیوڈیسک) چین کے صدر شی جنپنگ نے کہا ہے کہ چین میں کثیر جماعتی سیاسی نظام کام نہیں کر سکتا۔ چینی صدر نے اپنے دورہ یورپ کے دوران بلجین شہر بروجز میں کالج آف یورپ کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین میں کثیر جماعتی نظام پر مشتمل جمہوریت کام نہیں کر سکتی اس لئے چین کیلئے کسی غیر ملکی سیاسی یا ترقیاتی ماڈلز کی نقل کرنا یا انہیں اختیار کرنا تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ چین کا آئین کمیونسٹ پارٹی کی طویل المدتی قیادت کا غماز ہے جس کے تحت چین میں ملٹی پارٹی کوآپریشن سسٹم قائم ہے اور تمام پارٹیاں کمیونسٹ پارٹی کے زیر انتظام کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے صدارتی نظام حکومت، ملٹی پارٹی سسٹم، پارلیمنٹری ازم، امپریل ازم اور آئینی مونارچی سب کو آزمایا ہوا ہے کوئی بھی نظام چین میں کام نہ کرسکا اس کی وجہ چین کی منفرد تاریخی اور سماجی صورتحال ہے۔