لاھور (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز سے ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کرکٹ ٹیم کی قیادت سے استعفی دے دیا۔ لاہو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی سےخوشگوارماحول میں بات چیت ہوئی، ٹیم کی قیادت سے استعفے کی پیش کش میں نے خود کی اس کے لئے مجھ پر کسی نے دباؤ نہیں ڈالا، کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ ورلڈٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف خراب کارکردگی کی وجہ کیا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف کی شش کی ہے بحیثیت کھلاڑی کسی کی بھی کپتانی میں کھیلنے کےلئے تیار ہوں۔ کھلاڑیوں، کرکٹ بورڈ، آفیشلز سب کا مشکورہوں جب کہ کپتانی کے دوران میڈیا، مداحوں اور کھلاڑیوں سب نے بہت سپورٹ کیا۔